شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی چھت پر جاوید میانداد کے یادگار چھکے کی زد میں آنے والا بورڈ تاحال موجود

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 فروری 2016 22:40

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی چھت پر جاوید میانداد کے یادگار چھکے کی زد میں ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء) شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی چھت پر جاوید میانداد کے یادگار چھکے کی زد میں آنے والا بورڈ تاحال موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دلچسپ میچز کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی چھت پر موجود ایڈورٹائزنگ بورڈ کے پاکستان کرکٹ سے دلچسپ تعلق کا انکشاف کیا ہے۔ رمیز راجہ نے بتایا ہے کہ یہ ایڈورٹائزنگ بورڈ 80 کی دہائی سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی چھت پر موجود ہے۔ یہ وہی بورڈ ہے جو 1985 میں بھارت کے چتن شرما کیخلاف جاوید میانداد کی جانب سے لگائے گئے یادگار چھکے کی زد میں آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :