پاکستان سپر لیگ ، شکست سے مایوس کراچی کنگز کے روی بوپارہ نے ڈریسنگ روم میں موجود ٹی وی کو لات دے ماری

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 فروری 2016 22:40

پاکستان سپر لیگ ، شکست سے مایوس کراچی کنگز کے روی بوپارہ نے ڈریسنگ روم ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے روی بوپارہ نے شکست سے مایوس ہو کر ڈریسنگ روم میں موجود ٹی وی کو لات دے ماری۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 3 رنز سے شکست دے دی تھی۔

(جاری ہے)

اس میچ کراچی کنگز کے روی بوپارہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 67 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا تھا۔

تاہم آخری اوور میں آوٹ ہو جانے کے باعث وہ اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔ ٹیم کی شکست پر مایوس ہو کر روی بوپارہ نے ڈریسنگ روم میں پہنچتے ہی وہاں موجود ٹی وی کو لات دے ماری۔ کرکٹ شائقین کی جانب سے روی بوپارہ کے اس اقدام کو غیر مناسب قرار دیا جا رہا ہے۔