وفاقی وزیر تجارت کا چینی کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار
عالمی مارکیٹ میں چینی کی گرتی ہوئی قیمتوں اور ملک میں چینی کے وافر سٹاک کی موجودگی میں مقامی مارکیٹ چینی کی قیمت میں اضافہ بلا جواز ہے ، خرم دستگیر کی بین الوزارتی کمیٹی کومقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں اور سٹاک کی محتاط انداز میں نگرانی کی ہدایت
جمعرات 11 فروری 2016 22:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت خر م دستگیر نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں چینی کی گرتی ہوئی قیمتوں اور ملک میں چینی کے وافر سٹاک کی موجودگی میں مقامی مارکیٹ چینی کی قیمت میں اضافہ بلا جواز ہے، بین الوزارتی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں اور سٹاک کی محتاط انداز میں نگرانی کرے۔
جمعرات کو وزارت تجارت خرم دستگیر نے بین الوزارتی کمیٹی کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزارت تجارت نے چینی مقامی مارکیٹ میں غیر ضروری اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ چینی کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں کم ہو رہی ہیں اور مقامی سٹاک کی کافی مقدار میں موجود ہونے کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے، ای سی سی نے بین الوزارتی کمیٹی کو 50,0000ٹن چینی کے اضافی سٹاک کو برآمد کی اجازت دی تھی اور بین الوزارتی کمیٹی کو ٹاسک دیا تھا کہ ہر ماہ چینی کے سٹاک اور برآمدات کے حوالے سے جائزہ لیا جائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.