وزیر داخلہ کے حکم پر غیر مجاز اور سابقہ افسران کی گھریلو ڈیوٹیوں پر تعینات پولیس اورایف سی کے270اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا،واپس رپورٹ نہ کرنے والے70 اہلکار معطل ،احکامات نہ ماننے والے اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم

جمعرات 11 فروری 2016 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حکم پر غیر مجاز اور سابقہ افسران کی گھریلو ڈیوٹیوں پر تعینات پولیس اورایف سی کے270اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا،واپس رپورٹ نہ کرنے والے70 کو معطل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ کے حکم پر غیر مجاز اور سابقہ افسران کی گھریلو ڈیوٹیوں پر تعینات پولیس اورایف سی کے270اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا ہے ۔

واپس رپورٹ نہ کرنے والے70 کو معطل کر دیا گیا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق معطلی کے ساتھ ساتھ ان 70 اہلکاروں کوایک ہفتے کے اندر اپنی ڈیوٹیوں پر واپس رپورٹ کرنے کے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔احکامات کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں ایسے اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :