ملتان،ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

جمعہ 12 فروری 2016 11:21

ملتان،ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء ) ملتان میں کچہری فلائی اوور پر ون ویلنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئے۔ حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

کچہری چوک فلائی اوور کے قریب عمران اور عرفان نامی نوجوان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کر رہے تھے کہ اچانک سپیڈ تیز ہونے کے باعث ڈیوائڈر سے ٹکرا گئے۔

حادثے کے نتیجے میں سر میں چوٹ لگنے سے 30 سالہ عمران موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 22 سالہ عرفان شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ کے بعد زخمی اور جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز کے مطابق عرفان کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔ پولیس نے موٹر سائیکل قبضے میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :