میکسیکو: جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں میں ہنگامہ آرائی، 52 ہلاک ،متعدد زخمی
جمعہ 12 فروری 2016 11:34
میکسیکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء)میکسیکو کی جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان ہنگامہ آرائی اور آگ لگنے سے 52 سے زائد قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔میکسیکو کے شہر مونتے ری کی جیل میں رات گئے قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے بعد جیل کے ایک حصے میں آگ لگ گئی ، دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ہنگامہ آرائی کی اطلاعات کے بعد قیدیوں کے اہل خانہ جیل کے باہر جمع ہوگئے، زخمی قیدیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
نوئیو لیون صوبے کے گورنر جیم روڈرز کا کہنا کہ ٹوپوچیکو جیل میں جو بارہ قیدی زخمی ہوئے ہیں ان میں سے پانچ کی حالات کافی نازک ہے۔ان کے مطابق قیدیوں کے جن دوگروپ میں لڑائی ہوئی انھوں نے ایک دوسرے پر دھار دار ہتھیار، بلّوں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔(جاری ہے)
صوبے کے گورنر نے اپنے پہلے بیان میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی تعداد 52 بتائی تھی لیکن اس کے بعد اسے 49 بتایا گیا جس میں سے اب تک کے 40 کی شناخت کر لی گئی ہے۔
جیل میں قیدیوں کے درمیان اس طرح کی سخت لڑائی ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس شمالی میکسیکو کے ایک قید خانے کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں منشیات میں ملوث مافیاوٴں کے درمیان اکثر تشدد کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔مسٹر روڈرز کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے دونوں حریف فریقوں میں لڑائی تقریبا آدھی رات کو شروع ہوئی اور 30 سے 40 منٹ تک جاری رہی ہے جس کے دوران ان قیدیوں نے جیل کے ایک سٹور خانے کو بھی آگ لگانی کی کوشش کی۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے سبھی مرد ہیں۔ان کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد دوسرے قید خانوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور بعض قیدیوں کو دوسری جیلوں کو منتقل کیا گیا ہے۔اس دوران قیدیوں کے اہل خانہ بھی خبر سن کر جیل پہنچے اور انھوں نے حکام سے اپنے لواحقین کے متعلق دریافت کیا لیکن جب انھیں اطمینان بخش معلومات نہیں ملیں تو انھوں نے بھی بطور احتجاج جیل کے باہر راستوں کو بلاک کیا۔ادھر حکام کا کہنا ہے کہ اب جیل پر مکمل طور پر قابو پایا جا چکا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.