افغانستان کرکٹ ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کریگی

میچز کی تاریخوں کا اعلان دونوں بورڈز کی مشاورت سے کیا جائے گا

جمعہ 12 فروری 2016 12:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) افغان ٹیم اپریل میں تین ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے کرکٹ میدان آباد کرنے کیلئے افغان کرکٹ ٹیم اپریل میں آئے گی۔ پاکستان اورافغانستان کرکٹ بورڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے میں تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ میچز کی تاریخوں کا اعلان دونوں بورڈز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :