عامر خان 125پاؤنڈ کیٹگری میں سوئل الوریز کا سات مئی کو لاس ویگاس میں سامنا کریں گے

جمعہ 12 فروری 2016 12:04

عامر خان 125پاؤنڈ کیٹگری میں سوئل الوریز کا سات مئی کو لاس ویگاس میں ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء)پاکستانی نژاد برطانوی شہری عامر خان 125پاؤنڈ کیٹگری میں سوئل الوریز کا سات مئی کو لاس ویگاس میں سامنا کریں گے۔

(جاری ہے)

عامر خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہیں میکسیکن حریف کے خلاف فائٹ کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے 34 میں سے 31 مقابلے اپنے نام کیے ہیں اور سابق ویلٹر ویٹ ورلڈ چیمپئن ہیں۔ دوسری جانب 25 سالہ سوئل الوریز 48 میں سے 46 فائٹس جیت چکے ہیں۔ الوریز نے گزشتہ برس مڈل ویٹ ٹائٹل جیتا تھا۔