ایسیکس نے پاکستانی فاسٹ بالروہاب ریاض کی خدمات حاصل کرلیں

جمعہ 12 فروری 2016 12:20

ایسیکس نے پاکستانی فاسٹ بالروہاب ریاض کی خدمات حاصل کرلیں

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار12فروری- 2016ء)انگلش کاﺅنٹی کلب ایسیکس نے رواں برس شیڈول نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی فاسٹ بالر وہاب ریاض کی خدمات حاصل کر لیں ۔ معاہدے کے تحت وہاب ریاض ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے سات میچز میں کلب کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔ وہاب ریاض اس سے قبل کینٹ اور سرے کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد ان کی جگہ نیوزی لینڈ ٹیم کے فاسٹ بالر ایڈم ملنے کلب کی نمائندگی کریں گے ۔

ایسیکس ٹیم کے ہیڈکوچ کرس سلورووڈ کے مطابق وہاب ریاض کوالٹی فاسٹ باﺅلر ہیں ، ان کی شمولیت سے ہماری باﺅلنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گی ، امید ہے کہ وہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے ۔