تیرے بن لادن ڈیڈ آر آلائیو 19فروری کو ریلیز ہو گی

جمعہ 12 فروری 2016 12:25

تیرے بن لادن ڈیڈ آر آلائیو 19فروری کو ریلیز ہو گی

ممبئی ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) بالی وڈ کی مزاح سے بھرپور فلم تیرے بن لادن ڈیڈ آر آلائیو 19فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ کی مزاح سے بھرپور فلم تیرے بن لادن ڈیڈ اور آلائیو 19فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں پیوش مشرا، منیش پال اور علی ظفر شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار اھبیشک شرما اور پروڈیوسر پوجا سیٹھی ڈیورا اور آرتی سیٹھی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تیرے بن لادن 2010ء میں ریلیز کی گئی تھی اور یہ فلم اسی کا دوسرا حصہ ہے۔