بھارتی فلموں کو سینما گھروں سے آؤٹ کرنے کیلئے سالانہ کم از کم 50فلمیں ضرور بننی چاہیے ‘ اداکارہ ہما علی

جمعہ 12 فروری 2016 12:28

بھارتی فلموں کو سینما گھروں سے آؤٹ کرنے کیلئے سالانہ کم از کم 50فلمیں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) اداکارہ ہما علی نے کہاہے کہ فلموں کی ایک اپنی خاص اہمیت ہوتی ہے مگر گزشتہ 20سالوں سے فلم کی جگہ ڈرامہ انڈسٹری عروج پر ہے اور اسی وجہ سے آج سینکڑوں اداکاروں کا روزگار اسٹیج ڈرامے سے وابستہ ہے اور خصوصاً لاہور میں اسٹیج ڈرامے نے بڑا فروغ حاصل کیا لیکن ان باتوں کے باوجود فلم کی اپنی ایک شناخت ہے ۔

” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔

(جاری ہے)

2016ء“ سے خصوسی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری کے زوال کا ذمہ دار کسی ایک کو قرار نہیں دیا جا سکتا اگر ہمیں بھارتی فلموں کا مقابلہ کرنا ہے تو اس کے لئے خلوص نیت کے ساتھ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام ایسوسی ایشن کو فعال کرنا ہو گا ،ہر ایسوسی ایشن اپنی طے شدہ ذمہ داریاں پوری کرے اور اس کے ساتھ نئے اداکاروں کے ساتھ موسیقاروں ، گلوکاروں اور ہدایتکاروں کو بھی کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے جبکہ سالانہ کم از کم 50فلمیں ضرور بننی چاہیے تب جا کر ہم بھارتی فلموں کو اپنے سینما گھروں سے آؤٹ کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :