جے وردھنے اور کولنگ ووڈ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے دوران انگلش ٹیم کی رہنمائی کریں گے

جمعہ 12 فروری 2016 12:35

جے وردھنے اور کولنگ ووڈ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے دوران انگلش ٹیم کی رہنمائی ..

لندن ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آئندہ ماہ بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے سلسلے میں انگلش ٹیم کیلئے دوبارہ مہیلا جے وردھنے اور پال کولنگ ووڈ کی خدمات حاصل کر لیں۔ جے وردھنے میگا ایونٹ کے ابتدائی دس دنوں تک بطور بیٹنگ مشیر جبکہ کولنگ ووڈ پورے ایونٹ کے دوران ذمہ داری نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

دونوں سابق سٹارز اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران بھی انگلش ٹیم کی راہنمائی کر چکے ہیں، انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ڈائریکٹر آف انگلینڈ کرکٹ اینڈریو سٹراؤس نے اپنے بیان میں کہا کہ جے وردھنے اور ووڈ انٹرنیشنل کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ وہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے دوران ٹیم کی راہنمائی کریں گے۔ جے وردھنے برصغیر کی وکٹوں سے اچھی ہم آہنگی رکھتے ہیں اسلئے ان کے مشورے کھلاڑیوں کیلئے مفید ثابت ہوں گے۔