سونم کپور ہدایت کاری میں بھی قدم رکھنے کی خواہشمند

جمعہ 12 فروری 2016 12:42

سونم کپور ہدایت کاری میں بھی قدم رکھنے کی خواہشمند

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) بالی ووڈ میں اپنی اداکاری صلاحتیوں کا لوہا منوانے کے بعد اداکارہ سونم کپور نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم جمانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور مضبوط خواتین کی زندگی پر فلمیں بنا نا چاہتی ہیں کہ کیسے انہوں نے اپنی صلاحیت اور مہارت سے اپنا لوہا منوایا۔سونم کپورکا کہنا ہے کہ وہ ائندہ ایک یا دو سال میں فلم کی ہدایتکاری شروع کردیں گی۔واضح رہے کہ اداکارہ کی فلم ”نیرجا“ رواں ماہ 19 فروری کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :