پریانکا چوپڑا کی پروڈکشن کمپنی نے پہلی فلم کی شوٹنگ کا آغازکردیا

جمعہ 12 فروری 2016 12:48

پریانکا چوپڑا کی پروڈکشن کمپنی نے پہلی فلم کی شوٹنگ کا آغازکردیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی حال میں قائم کی جانے والی پروڈکشن کمپنی پرپل پیبل پکچرز نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ پرپل پیبل پکچرز کے بینر تلے بنائی جانے والی پہلی مراٹھی فلم ”وینٹی لیٹر“کی شوٹنگ شروع کر دی گئی ہے۔33سالہ اداکارہ کی جانب سے مذکورہ خبر مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنے پرستاروں کے ساتھ شیئر کی گئی۔

(جاری ہے)

وینٹی لیٹرکی تحریر اور ہدایتکاری کی ذمہ داری راجیش مپوسکر نبھائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکاچوپڑا کی پروڈکشن کمپنی پرپل پیبل پکچرز کی طرف سے بھوجپوری فلم ”بم بم بول رہا ہے کاشی“ اور پنجابی فلم ”اک انکر“ کے لئے بھی معاہدے طے پا چکے ہیں۔ واضح رہے اداکارہ آجکل اپنی پہلی امریکی ٹیلی ویڑن سیریز کوانٹکو کی شوٹنگ کے سلسلے میں امریکہ کے دورے پر ہیں

متعلقہ عنوان :