بھارت اور امریکہ کے ایٹمی معاہدے سے خطے میں طاقت کا توازن خراب ہوا ہے‘ پاکستان کو بھی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں رکنیت دی جانی چاہئے‘ پاکستان پرامن ہمسائیگی کے ویژن پر عمل پیرا ہے‘ پاکستان کے ایٹمی اثاثے عالمی اصولوں کے مطابق محفوظ ہاتھوں میں ہیں
سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک اسٹیڈیز میں سیمینار سے خطاب
جمعہ 12 فروری 2016 12:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ کے ایٹمی معاہدے سے خطے میں طاقت کا توازن خراب ہوا ہے‘ پاکستان کو بھی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں رکنیت دی جانی چاہئے‘ پاکستان پرامن ہمسائیگی کے ویژن پر عمل پیرا ہے‘ پاکستان کے ایٹمی اثاثے عالمی اصولوں کے مطابق محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔
وہ جمعہ کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک اسٹیڈیز میں سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف اپنے دفاع کے لئے ہے۔ پاکستان کے ایٹمی اثاثے بین الاقوامی اصولوں کے مطابق محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام خطے میں طاقت کے توازن کو قائم رکھنے کے لئے ہے۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان ایٹمی معاہدے سے خطے میں طاقت کا توازن خراب ہوا ہے۔
پاکستان کو بھی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں رکنیت دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے کوشاں ہے اور پرامن ہمسائیگی کے ویژن پر عمل پیرا ہے۔ ہمسایہ ملک کے پہلے ایٹمی دھماکے پر جنوبی ایشیاء کو محفوظ رکھنے کے لئے تجاویز دیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.