برینڈن میکولم نے مسلسل 100 ٹیسٹ کھیلنے کا ورلڈ ریکارڈ بنالیا

جمعہ 12 فروری 2016 12:58

برینڈن میکولم نے مسلسل 100 ٹیسٹ کھیلنے کا ورلڈ ریکارڈ بنالیا

ویلنگٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار12فروری- 2016ء) نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کپتان برینڈن میکولم نے ڈیبیو کے بعد مسلسل سو ٹیسٹ کھیلنے کا ورلڈ ریکارڈ بنالیا ، ٹیسٹ کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ میں کوئی پلئیر یہ اعزاز حاصل نہ کرسکا ۔ کیوی کپتان برینڈن میکولم ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد مسلسل 100 ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، ٹیسٹ کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

برینڈن میکولم اس شاندار ریکارڈ کو یادگار نہ بناسکے اور ہیزل ووڈ کی گیند پر 0 پر آوٹ ہوگئے ۔ اس سے قبل ڈیبیو کے بعد سب سے زیادہ مسلسل ٹیسٹ کھیلنے کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے اے بی ڈویلیئرز کے پاس تھا جنھوں نے 98 ٹیسٹ کھیلے۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کے بعد سب سے زیادہ ٹیسٹ جاوید میانداد نے کھیلے ، انھوں نے 1976ء سے 1984ء تک 53 لگاتار ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔