لیونارڈو ڈی کیپریو دنیا میں واحد دوست ہے ‘کیٹ ونسلٹ

جمعہ 12 فروری 2016 13:02

لیونارڈو ڈی کیپریو دنیا میں واحد دوست ہے ‘کیٹ ونسلٹ

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) شہرہ آفاق فلم ٹائیٹینک کے ستارے روز اور جیک حقیقی زندگی میں بھی بہترین دوست ہیں۔

(جاری ہے)

40سالہ اداکارہ کیٹ ونسلٹ سے انکی نئی آنے والی فلم ”ٹرپل9“کی تشھیر کیلئے منعقد کیے جانے والے ظہرانے میں شرکت کے دوران جب میڈیا نمائندگا ن کی طرف سے آسکر ایوارڈ تقریب میں شرکت کے حوالے سے پوچھا گیا ، تو اداکارہ کاکہنا تھا کہ رواں سال انکے بہترین دوست لیونارڈو ڈی کیپریو کی کامیابیوں کا سال ہے پس وہ صرف اسی بنا پر آسکر ایوارڈ تقریب میں لازماً شرکت کریں گی۔

واضح رہے رواں سال 88ویں آسکر ایوارڈ میں سیاہ فام اداکاروں کو نمائندگی نہ دیے جانے پر بیشتر سیاہ فام ستاروں اور ہدایتکارو ں کی طرف سے تقریب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم اداکارہ کیٹ ونسلٹ کا کہنا ہے کہ وہ دنیا میں اپنے واحد دوست کی کامیابی کی خوشی میں شریک ہونے لازماً تقریب میں شرکت کریں گی۔ واضح رہے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کوا س مرتبہ بھی آسکر ایوارڈ کیلئے انکی فلم ”سٹیو جابز“ میں بطور بہترین معاون اداکارہ نامزد کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :