کامیاب سے ذیادہ ”ناکام“ کہلانا پسند کرتی ہوں ‘ کنگنا رناوت

جمعہ 12 فروری 2016 13:02

کامیاب سے ذیادہ ”ناکام“ کہلانا پسند کرتی ہوں ‘ کنگنا رناوت

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) بولی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ انھیں وہ وقت کبھی نہیں بھولتا جب سخت محنت اور کئی فلموں میں اداکار ی کے باوجود لوگ انھیں ناکام اداکارہ کہا کر تے تھے۔ واضح رہے اداکارہ نے اپنی فلم”کوئین“ کی نمائش کے بعد شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ علا وہ ازیں اداکارہ کا شمار بولی ووڈ کی ان اداکاراوٴں میں کیا جاتا ہے جو اپنی محنت اور ایمانداری کی بنیاد پر انڈسٹری پر راج کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے حال ہی میں ویڈیو لنک کے زریعے میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں آج بھی کبھی کسی ہم عصر اداکار کی جانب سے ناکام کہے جانے پر کوئی دکھ نہیں ہوابلکہ انھیں کامیاب سے ذیادہ ناکام کہلانا پسند ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کامیابی یا ناکامی صرف انسانی سوچ ہیں اور وہ ایسی سوچوں میں گم رہ کر اپنا وقت برباد کرنے کے حق میں ہر گز نہیں ہیں۔واضح رہے اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”رنگون “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اداکارہ کنگنا رناوت رنگون میں اداکار شاہد کپور اور سیف علی خان کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی

متعلقہ عنوان :