عرفان خان ”جنرل ضیاء “ کے جہاز حادثے پر بنائی جانے والی فلم کی کاسٹ میں شامل

جمعہ 12 فروری 2016 13:02

عرفان خان ”جنرل ضیاء “ کے جہاز حادثے پر بنائی جانے والی فلم کی کاسٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) ممتاز پاکستانی ناول نگار و صحافی محمد حنیف کے پہلے شہرہ آفاق ناول ”اے کیس آف ایکسپلوڈنگ مینگوز“پر فلم بنائی جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔محمد حنیف کا مشہور مزاحیہ ناول در حقیقت پاکستان کے سابق صدر جنرل محمد ضیاالحق کے جہاز کو 1988ء میں پیش آنے والے حادثے پر تحریر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر حماد خان کے بین الاقوامی پروجیکٹ میں بولی ووڈ اداکار عرفان خان کو مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔علاوہ ازیں بولی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ فریانہ وظاہر فلم میں جنرل کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی۔اداکارہ فریانہ وظاہر نے ممبئی مرر کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ عرفان خان کے ساتھ کام کرنا انکی زندگی کا خواب تھا۔ پس کسی بین الاقوامی پروجیکٹ میں اتنے بڑے اداکار کے ساتھ اداکاری کا موقع ملنا انکی خوش قسمتی ہے۔واضح رہے پاکستانی ناول نگارمحمد حنیف کو ”ا ے کیس آف ایکسپلوڈنگ مینگوز“جیسا بہترین ناول تخلیق کرنے پر اب تک متعدد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے

متعلقہ عنوان :