بھارت اور امریکہ کا نیو کلیئر معاہدہ خطے کے استحکام پر اثر انداز ہوگا ‘سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری
جمعہ 12 فروری 2016 13:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہاہے کہ بھارت اور امریکہ کا نیو کلیئر معاہدہ خطے کے استحکام پر اثر انداز ہوگا ‘پاکستان بحیثیت جوہری طاقت تمام عالمی تقاضے پورے کررہا ہے۔
(جاری ہے)
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجیک اسٹڈیز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہاکہ نیو کلیئر سپلائی گروپ کی طرف سے بھارت کو خصوصی چھوٹ دئیے جانے سے خطے کا استحکام متاثر ہوگا، بھارت اور امریکا کے جوہری معاہدے سے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان جامع استحکام کی سفارشات پیش کرکے امن کیلئے اپنی وابستگی ظاہر کر چکا ہے، ان سفارشات پر عمل ہوا تو دیر پا امن کے لیے راہ ہموار ہو گی۔پاکستان کی سفارشات نیوکلیئر توازن کے مسائل کے حل اور تحمل سے متعلق ہیں سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے نیو کلیئر سپلائی گروپ کی رکنیت کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ‘ہم ایٹمی عدم پھیلاوٴ کی تمام کوششوں کا حصہ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ عالمی برادری خطے میں استحکام کیلئے برابری کی سطح پر پالیسی مرتب کرے ۔مزید اہم خبریں
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.