تیل ذخیرہ کرنے کے بد لے دوتہائی مفت حاصل کریں ‘ متحدہ عرب امارات کی پیشکش

جمعہ 12 فروری 2016 13:23

تیل ذخیرہ کرنے کے بد لے دوتہائی مفت حاصل کریں ‘ متحدہ عرب امارات کی ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) متحدہ عرب امارات نے بھارت کو پیشکش کی ہے کہ تیل ذخیرہ کرنے کے بد لے دوتہائی مفت حاصل کریں جبکہ متحدہ عرب امارات کی نیشنل آئل کمپنی ’ایڈناک‘ نے بھارت میں خام تیل ذخیرہ کرنے اور ددتہائی تیل دینے پر آمادگی ظاہرکردی۔بھارتی اخبار’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق بھارت اپنی خام تیل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 79فیصددرآمدات پر انحصار کرتاہے اور اب آندھراپردیش،منگلور اور کرناٹکا میں زیرزمین سٹور بنانے جارہاہے جہاں 50لاکھ 33ہزارٹن سے زائد خام تیل ذخیرہ کیاجاسکے گا تاکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤاور سپلائی کے مسائل سے بچاجاسکے ۔

وزیرپٹرولیم دھرمیندر نے کہاکہ ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی ’ایڈناک‘منگلور میں تیل ذخیرہ کرنے پر دلچسپی لے رہی ہے جہاں وہ 75ہزار ٹن تیل ذخیرہ کرناچاہتے ہیں اور کمپنی یہ تیل کی تجارت کے لیے ویئرہاؤس کے طورپریہ سہولت استعمال کرناچاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے وزیرتوانائی سہیل محمد المزروئی کیساتھ ملاقات کے بعد پرادھان کے مطابق کمپنی کی طرف سے منگلور میں تیل ذخیرہ کیے جانے سے قبل ٹیکس معاملات قبل غور ہیں تاہم کرناٹکاکی کانگریس حکومت تاحال اس معاملے پر متفق نہیں ہوئی ۔

رپورٹ کے مطابق عرب امارات نے بھارت میں 75بلین ڈالر سرمایہ کاری کا بھی عزم کررکھاہے جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیرکے مطابق سرمایہ کاری کیلئے بھارت کو آئل ریفائنری پراجیکٹس، پیٹروکیمیکل پلانز، پائپ لائنز اور ایل این جی ٹرمینلز کی تجویز دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :