زندگی میں پہلی بار ویلنٹائن ڈے مناؤں گی،کترینہ کیف

جس چیز کا ارادہ کرلوں اسے ہر حال میں حاصل کر لیتی ہوں، اداکارہ

جمعہ 12 فروری 2016 14:12

زندگی میں پہلی بار ویلنٹائن ڈے مناؤں گی،کترینہ کیف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) مختلف اداکاروں سے ساتھ اپنی گہری دوستی اوربہترین اداکاری کی وجہ سے مشہور بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایا تاہم اس بار ضرور مناؤں گی،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اپنے کام میں مصروف رہنے کی وجہ سے کبھی بھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایا لیکن امید کرتی ہوں کہ اس بارویلنٹائن ڈے پر پارٹی منانے کے لیے وقت اورموقع مل جائے گا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ امید ہے کہ اس باروینٹائن ڈے پرمیری نئی فلم “فطور” کی کامیابی کا جشن منایا جائے،انہوں نے کہا کہ وہ جس چیز کے حصول کیلئے ایک مرتبہ ارادہ کر لیں تو اسے ہر حال میں حاصل کر لیتی ہیں، انھوں نے سخت محنت کی وجہ سے آج تک جو چاہا ہے اسے حاصل کر لیا۔ انھوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کیلئے صرف سخت محنت پر یقین رکھتی ہیں۔