پاکستان سپر لیگ : تماشائی نے لاکھوں روپے کمانے کا موقع گنوا دیا

جمعہ 12 فروری 2016 14:21

پاکستان سپر لیگ : تماشائی نے لاکھوں روپے کمانے کا موقع گنوا دیا

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) پاکستان سپرلیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں تماشائی نے لاکھوں روپے کمانے کا موقع گنوا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑی احمد شہزاد نے اسلام آباد یونائیٹڈکے بالر آندرے رسل کی گیند پر شاٹ لگائی جو کہ اڑتی ہوئی شائقین کرکٹ کے درمیان جا پہنچی اور اس موقع پر کالے لباس میں ملبوس شخص نے کیچ پکڑنے کی کوشش کی لیکن گیند ہاتھوں سے ٹکرا کر نیچے جاگری جس کے باعث وہ شخص پی ایس ایل میں تماشائیوں کو کیچ پکڑنے پر ملنے والے کیش انعام سے محروم ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران کیچ پکڑنے والے تمام تماشائیوں میں ایک کروڑ روپے انعامی رقم برابر تقسیم کی جائے گی جس کی ادائیگی پیپسی کی جانب سے کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :