ماسٹرز چیمپئن لیگ: سہواگ اور سنگاکارا کی شاندار بلے بازی کی بدولت جیمینائی عریبنز فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 12 فروری 2016 14:22

ماسٹرز چیمپئن لیگ: سہواگ اور سنگاکارا کی شاندار بلے بازی کی بدولت جیمینائی ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) دبئی میں کھیلی جا رہی ماسٹرز چیمپئن لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں جیمینائی عریبنز نے سا گیٹریس سٹرائیکرز کو 10 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ جیمنائی عریبنز نے پہلے کھیل کرپانچ وکٹوں کے نقصان پر 191رنز بنائے۔

(جاری ہے)

سہواگ نے شاندار بلے بازی کی اور 83رنز بنائے۔ سنگاکارا نے 62رنز بنائے۔ ٹینو بیسٹ نے تین کھلاڑی آوٹ کئے۔ جواب میں سا گیٹریس سٹرائیکرزکی ٹیم مقررہ اوورز میں 6وکٹوں پر181 رنز بنا سکی۔ جے وردھنے نے 65اور مسٹرڈ نے 45ناٹ آوٹ سکور کئے۔گریم انین نے تین اور مرلی دھرن نے دو کھلاڑی آوٹ کئے۔سہواگ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

متعلقہ عنوان :