وزیر اعظم نواز شریف کا سردار مہتاب احمد خان عباسی کی خدمات کو خراج تحسین

جمعہ 12 فروری 2016 14:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی کو خط لکھا ہے جس میں بحیثیت گورنر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف خیبرپختونخوا کے سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان عباسی کو خط لکھا ہے خط میں وزیر اعظم نواز شریف نے لکھا کہ صدر مملکت ممنون حسین کو آپ کے استعفےٰ کی منظوری کی ایڈوائس نہ چاہتے ہوئے بھیجی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر آپ کے لئے گورنر کے عہدے پر کام کرنا ممکن نہ تھا اور خیبرپختونخوا اور فاٹا کے عوام کی بہبود کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں ۔انسداد پولیو مہم ا ور بے گھر افراد کی گھروں کو واپسی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ اور آپ کے کردار اور اصول پسندی پارٹی کے لئے بھی تقویت کا باعث بنی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا دعاگو ہوں کہ مستقبل میں بھی اس طرح ملک کی خدمت کرتے رہیں ۔

متعلقہ عنوان :