پاکستان کا نیوکلیئرسپلائیرگروپ میں رکنیت دینے کا مطالبہ
ہمسایہ ملک کے ایٹمی دھماکے پرجنوبی ایشیا میں توازن برقرارنہیں رہا تھا، پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور طاقت کا توازن برقراررکھنے کیلئے ہے۔سیکرٹری خارجہ
میاں محمد ندیم جمعہ 12 فروری 2016 14:26
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12فروری۔2016ء) سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری نے نیوکلیئرسپلائیر گروپ میں رکنیت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن ہمسائیگی کے وژن پر گامزن ہیں،ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کیلئے ہمیں مجبورکیا گیا۔
(جاری ہے)
پاکستان اسٹریٹیجک انسٹیٹیوٹ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک اور خطے میں امن واستحکام کیلئے کوشاں ہے، ہم پرامن ہمسائیگی کے وژن پرگامزن ہے،اعزاز چوہدری نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا حصول ممکن بنانے کیلئے ہمیں مجبورکیا گیا،ہمسایہ ملک کے ایٹمی دھماکے پرجنوبی ایشیا میں توازن برقرارنہیں رہا تھا، پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور طاقت کا توازن برقراررکھنے کیلئے ہے۔
سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی اے ای اے کے اصولوں کا پابند ہے، ہمارے ایٹمی اثاثے بین الاقوامی اصولوں کے مطابق اور ایٹمی عدم پھیلاﺅ کے حامی ہیں،اعزازچوہدری نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کونیوکلیئرسپلائی گروپ میں رکنیت دی جائے،بھارت اور امریکا کی ایٹمی ڈیل سے خطے میں طاقت کا توازن خراب ہوا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.