اسلام آباد : الیکشن کمیشن بھی بجلی کا نادہندہ ، آئیسکو کی جانب سے آخری نوٹس مل گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 فروری 2016 14:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 فروری 2016ء) : الیکشن کمیشن بھی بجلی کا نادہندہ نکلا۔ تفصیلات کے مطابق آئسیکو کی جانب سے الیکشن کمیشن کو آخری نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذمے 8 لاکھ روپے سے زائد بل واجب الادا ہے ، بل کی ادائیگی کی آخری تاریخ 27 جنوری تھی لیکن تاحال بل ادا نہیں کیا گیا جس پر آئسیکو کی جانب سے الیکشن کمیشن کو آخری نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔