تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنے کا مقصد حکومت گرانا نہیں تھا ‘عمران خان
جمعہ 12 فروری 2016 15:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنے کا مقصد حکومت گرانا نہیں تھا، نوازشریف کا سیاست میں آنے کا مقصد اپنے بزنس کو ٹھیک کرنا ہے ،حکمران الیکشن میں دھاندلی سے جیت کر پیسہ بناتے ہیں، ڈھائی سال کے دوران 450ارب روپے قرض لیاگیا ‘چینی سفیر سے ملاقات میں تاثرملا کہ مغربی روٹ نہیں بنے گا، راہداری منصوبہ متنازعہ ہونے سے چھوٹے صوبے شور مچائیں گے ۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا سیاست میں آنے کا مقصد اپنے بزنس کو ٹھیک کرنا ہے ، حکمران الیکشن میں دھاندلی سے جیت کر پیسہ بناتے ہیں۔ہمارے دھرنے کا مقصد حکومت گرانا نہیں تھابلکہ حکومت کی گورننس کو ٹھیک کرنا تھا۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ ڈھائی کروڑ بیلٹ پیپرز غائب ہیں عام انتخابات کیسے شفاف ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں سے کمایا گیا کمیشن کا پیسہ بیرون ملک جا رہا ہے ۔
ڈھائی سال کے دوران 450ارب روپے قرض لیا گیا ۔ عمران خان نے کہا کہ چینی سفیر سے ملاقات کی تو یہ تاثر ملا کہ مغربی روٹ بنا یا ہی نہیں جائے گا ۔ راہداری منصوبہ متنازعہ ہونے سے چھوٹے صوبے شور مچائیں گے ۔ خیبر پختونخواہ کی تمام سیاسی جماعتیں مغربی روٹ کی تعمیر چاہتی ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ کالا باغ ڈیم کو صحیح طور پر سمجھایا جاتا تو متنازعہ نہ بنتا۔چیئرمی تحریک انصاف نے کہا کہ پی آئی اے نجکاری اور سی پیک منصوبے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ ہم خیبرپختونخواہ میں سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری نہیں بلکہ بہتری کے لئے ریفارمز کر رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.