شہر میں شیشہ بارز کیخلاف کارروائیوں سے 90 فیصد خاتمہ ممکن ہوا،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

جمعہ 12 فروری 2016 15:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ رواں سال 21سو سات کارروائیاں ہوئیں اور ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ کیاگیا،شہر میں شیشہ بارز کے خلاف کارروائیوں سے 90 فیصد شیشہ بار ختم ہوگئے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے تعاون سے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کی کارروائیوں سے نمایاں بہتری آئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزانتظامیہ کی سالانہ کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمدکا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی مکمل سپورٹ اور میڈیا کے تعاون سے یہ مہم کامیاب ہوئی ہے۔جبکہ شہرمیں شیشہ بارز کے خلاف کارروائیوں سے 90 فیصد شیشہ بار ختم ہوگئے ہیں اور فائیو سٹار ہوٹلز کے خلاف بھی کارروائیاں ہوئی جس کی وجہ سے چھوٹے ہوٹلز نے بھی ضابطہ اخلاق پر عملدرامد شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی مشتاق احمد نے کہا کہ شتہ سال کے مقابلے میں رواں سال انتظامیہ کی کاروائیوں میں کافی فرق پڑا ہے،پیٹرول پمپس پر کارروائیوں کے دوران بھی اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ دوہزار چودہ سات سو چونتیس دوکانوں کوچار لاکھ ستانوے ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے جبکہ رواں سال 21سو سات کارروائیاں ہوئیں اور ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ کیاگیا اور8 سو اکیانوے افراد گرفتارکر کے ایک سو ستانوے سے زائر مقدمات درج کئے ۔ ڈپٹی کمشنرمشتاق احمد نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر پوری طرح سے عمدرآمد ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :