2014ء میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر ٹیسٹ فکس نہیں تھا ،مہندرا سنگھ دھونی

جمعہ 12 فروری 2016 15:34

2014ء میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر ٹیسٹ فکس نہیں تھا ،مہندرا ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے 2014ء میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر ٹیسٹ فکس ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے غلط خبر نشر کرنے پر ہندی اخبار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے پر غور شروع کر دیا۔ ایک ہندی اخبار نے بھارتی ٹیم کے سابق مینجر سنیل دیو کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ 2014ء میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا مانچسٹر ٹیسٹ فکس تھا۔

(جاری ہے)

سنیل دیو نے دھونی کو میچ فکسنگ کرنے پر قصوروار ٹھہرایا اور کہا کہ دھونی کا ٹاس جیت کر پہلے باوٴلنگ کا فیصلہ ٹیم کیلئے مہنگا ثابت ہوا تھا اور اس میچ میں ٹیم کو بھاری مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دھونی کے وکلاء نے ہندی اخبار کو قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی خبریں دھونی کو بدنام کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھونی اپنی شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے اخبار حکام کے خلاف 100 کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کا بھی حق رکھتے ہیں۔