پاکستان سپر لیگ ، لاہور قلندرز کپتان اظہر علی ، مصباح الحق کے نقش قدم پر چل نکلے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 12 فروری 2016 16:22

پاکستان سپر لیگ ، لاہور قلندرز کپتان اظہر علی ، مصباح الحق کے نقش قدم ..

شارجہ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار12فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے کپتان اظہر علی اسلام آباد کے کپتان مصباح الحق کے نقش قدم پر چل نکلے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں آدھے میچز کے اختتام پر لاہور قلندرز کی حالت کچھ اچھی نہیں ہے تاہم اس نازک موقع پر کپتان اظہر علی نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا اظہار کر نے کی بجائے کراچی کے خلاف اہم میچ نہ کھیلنا ضروری سمجھا ۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق بھی زخمی ہونے کے باعث اسلام آباد کے گزشتہ دونوں میچز نہیں کھیل سکے ہیں جس کے باعث ان کی ٹیم کو کافی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے ۔

متعلقہ عنوان :