مردم شماری کے صوبائی ڈیٹا پراسیس مراکز اسلام آباد منتقل کرنے کے احکاما ت جاری

جمعہ 12 فروری 2016 17:24

اسلا م آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء ) محکمہ شماریات نے مردم شماری کے صوبائی ڈیٹا پراسیس مراکز اسلام آباد منتقل کرنے کے احکاما ت جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے کروڑوں روپے لاگت سے مردم شماری کیلئے صوبوں میں مراکز قائم کئے گئے تھے جن کو محکمہ شماریات نے صوبوں کے مشاورت کے بعدصوبائی مراکز کا سامان اسلام آباد منتقل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔صوبائی مراکز میں فارٹو اور فارم ٹو الف کی سکینگ کا عمل ہوتا تھا ۔ یادر ہے کہ کراچی اور لاہو ر کے مراکز سے بھی سامان کی پیکنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :