وفاقی پولیس اور رینجرز کاغو ری ٹا ؤن ، تر امڑ ی،علی پور اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آ پر یشن، 12 مشتبہ افراد گرفتار
جمعہ 12 فروری 2016 18:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) اسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجرز کے افسران و جو انو ں کاغو ری ٹا ؤن ، تر امڑ ی،علی پور اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آ پر یشن،12 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا ،ملزمان کے قبضہ سے شراب بر آمد کرلی گئی ۔80سے زائدگھر وں کو سر چ کیا گیا ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ سر چ آپر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔
تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہکو رال کے علا قہ غو ری ٹا ؤن ، تر امڑ ی ، علی پو ر اور گر دونو اح میں سر چ آ پر یشن کیا ۔(جاری ہے)
اس سر چ آ پر یشن میں ایس ایچ او تھا نہ کو رال سمیت دیگر پولیس افسران اور جو ان بھی شامل تھے۔ دوران سر چنگ12 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا ۔
جبکہ ایک ملزم کے قبضہ سے 10لیٹر شراب بر آمد کر لی گئی اس سر چ آ پر یشن کے دوران 80سے زائد گھر وں کو سرچ کیا گیا ۔ مشتبہ افراد سے تحقیقا ت جا ری ہیں ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا کہ سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.