ایس ای سی پی نے ورچوئل ون سٹاپ شاپ کے تحت کمپنیوں کی رجسٹریشن شروع کر دی
جمعہ 12 فروری 2016 18:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے اپنی نئی سہولت ورچوئل ون سٹاپ شاپ کے تحت کمپنیوں کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔ اس سہولت کے تحت دو کمپنیوں،’ بسمعہ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز پرائیوٹ لمیٹیڈ اور کیمیکس کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر موجود، ورچوئل ون سٹاپ شاپ ایک ہی وقت میں ایس ای سی پی، فیڈل بورڈ آف ریونیو اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ کے اداروں سے رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
اس سہولت کے ذریعے درخواستوں کی وصولی شروع کرنے سے پہلے ایس ای سی پی کی ورچوئل ون سٹاپ شاپ کے ذریعے رجسٹریشن کی دخواست جمع کروانے کے طریقہ کار اور اس کی افادیت کے بارے میں تمام شراکت داروں اور کاروباری حضرات کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے متعدد سیشن منعقد کئے۔(جاری ہے)
اس سے پہلے ایس ای سی پی، ایف بی آر اور ای او بی آئی نے کمپنی رجسٹریشن، ٹیکس رجسٹریشن اور ای او آئی بی رجسٹریشن کو ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کرنے کے لئے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے تھے۔
ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب اس سہولت میں کمپنی رجسٹریشن کے تین مراحل یعنی کمپنی کے نام کی ریزرویشن ، کمپنی کی رجسٹریشن اور کمپنی کی تصدیق شدہ دستاویزات کی فراہمی کو بھی ایک ہی جگہ یکجا کر دیا گیا ہے۔ ورچوئل ون سٹاپ شاپ کو ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال نے تشکیل دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.