قبول اسلام سے قبل پوری زندگی کسی مسلمان سے نہیں ملا،اسکاچ نومسلم

پہلی بار ترکی میں سیاحتی دورے کے دوران ایک مسجد میں بلند ہونے والی اذان سے متاثر ہوکراسلام قبول کیا،انٹرویو

جمعہ 12 فروری 2016 18:24

قبول اسلام سے قبل پوری زندگی کسی مسلمان سے نہیں ملا،اسکاچ نومسلم

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) دائرہ اسلام میں دخل ہونے والے ایک اسکاچ نومسلم نے کہا ہے کہ میں نے اسلام قبول کرنے سے قبل پوری زندگی میں کسی مسلمان سے ملاقات نہیں کی۔میں پہلی بار ترکی میں سیاحتی دورے کے دوران ایک مسجد میں بلند ہونے والی اذان سے متاثر ہوا جس کے بعد اسلام کا مطالعہ شروع کردیا۔ گہرے مطالعے نے مجھے نہ صرف اسلام کے قریب کر دیا بلکہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی راہ ہموار کی۔

عرب ٹی وی کے مطابق اسکاچ نو مسلم آلن رونی نے بتایاکہ میں نے زندگی بھرکبھی اسلام قبول کرنے کے بارے میں نہیں سوچا اور نہ کبھی کسی مسلمان سے میری ملاقات ہوئی۔ میں ترکی میں چھٹیاں گذارنے آیا اور وہاں میں نے مسجد سے بلند ہونے والی اذان کی آواز سنی۔

(جاری ہے)

اذان کی آواز میں اتنی کشش تھی کہ اس نے مجھے اسلام کے بارے میں مطالعے پر مجبورجس کے بعد میں نے ڈیڑھ سال تک مسلسل اسلام کا مطالعہ کیا۔

یہاں تک کہ مجھ پراپنی حقیقت واضح ہوگئی۔میں ترکی سے اسکاٹ لینڈ کے شہر اینفرینس پہنچتے ہی ایک مقامی کتب خانے گیا اور قرآن کریم کا انگریزی ترجمے پر مشتمل قرآن کا نسخہ خریدا۔ واپسی کے سفر کے دوران میں اﷲ سے اپنی منزل کے بارے میں مدد کی دعائیں کرتا رہا۔ نے بہت غور وخوض کیا۔ قرآن پاک میرے لیے ایک جھٹکا ثابت ہوا۔ میں نے قرآن کا مطالعہ کیا اس نے میری آنکھیں کھول دیں، کیونکہ قرآن کریم میں نفس انسانی کے بارے میں گراں بہا معلومات تھیں اورایسے ایسے رازوں سے پرداہ اٹھایا گیا ہے جن کے بارے میں حضرت انسان حیران رہ جاتا ہے۔

قرآن کا مطالعہ کرتے ہوئے میرے اندر تبدیلی پیدا ہونا شروع ہوگئی۔ میں نے قرآن کریم کو تین بار مکمل پڑھا اور ہر بار میں پہلے کی نسبت زیادہ آگاہی حاصل کرتا گیا۔

متعلقہ عنوان :