غیر ممنوعہ دوائی استعمال کرنے پر چین کی خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی پر 7ماہ کی پابندی

وایو نے بی ڈبلیو ایف ڈوپنگ کی سماعت کرنے والے پینل کے روبرو پیش ہونے کے دوران تسلیم کیا کہ اس کے نمونے میں سبوٹرا مائن موجود تھا ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی سماعت کرنے والے پینل نے نمونے کے ناگوار تجزیاتی نتیجے کی بنیاد پر یہ پابندی عائد کی ہے، بی ڈبلیو ایف

جمعہ 12 فروری 2016 19:27

غیر ممنوعہ دوائی استعمال کرنے پر چین کی خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی پر 7ماہ ..

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) چین کی بیڈمنٹن کی خاتون کھلاڑی وایوڑیاوٴ ہانگ پر گذشتہ سال گوانگ یو یونی ورسیائیڈ میں اینٹی ڈوپنگ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 7ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔۔ بی ڈبلیو ایف نے کہا کہ اس کے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی سماعت کرنے والے پینل نے گوانگ یو جنوبی کوریا میں 28ویں سمر یونیورسیائیڈ کے دوران 12جولائی 2015کو اس کے لیے جانے والے نمونے کے ناگوار تجزیاتی نتیجے کی بنیاد پر یہ پابندی عائد کی ہے ،وایو کے نمونے میں سبوٹرامائن پایا گیا جو ایک مخصوص مواد ہے جسے ”مقابلے میں “ استعمال کرنے کی ممانعت ہے۔

بی ڈبلیو ایف کے مطابق اس کا ذریعہ اس خوراک میں شامل تھا جو وایو استعمال کرتی رہی ہے۔وایو نے 30جنوری 2016کو بی ڈبلیو ایف ڈوپنگ کی سماعت کرنے والے پینل کے روبرو پیش ہونے کے دوران تسلیم کیا کہ اس کے نمونے میں سبوٹرا مائن موجود تھا ، اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے یہ غلطی سے استعمال کیا تھا ،ثبوت اور دلائل دیتے ہوئے پینل نے فیصلہ سنایا کہ وایو نے کھیلنے کے دوران پرفارمنس میں اضافہ کرنے یا دھوکہ دینے کے لیے گولی نہیں کھائی تھی اور یہ کہ سات ماہ کی پابندی” درست اور منصفانہ “ہے لہذا پینل نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ وایو کی پابندی اس تاریخ سے عائد کی جائے جب نمونہ حاصل کیا گیا تھا اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس کی پابندی جمعہ کو ختم ہو جائے گی اور وہ ہفتے سے اپنے بیڈمنٹن کیرئیر کا آغاز کر سکے گی۔

(جاری ہے)

گوانگ ڑویونی ورسائیڈ کے دوران معمول کی ڈوپنگ پڑتال میں وایو کا نتیجہ مثبت برآمدہوا اور خواتین ڈبلز اور مکس ٹیم سے اس کے دو سلور میڈلز نتیجتاً واپس لیے گئے ، وایو اس ٹیم کی رکن تھی جس نے 2011میں اس کے بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لینے والی ایشیائی یوتھ چیمپئین شپ کا مکس ٹیم کا اعزاز جیتا تھا وہ او یو ڈومنی کے ساتھ اپریل 2015میں سنگا پور اوپن میں خواتین ڈبلز کی بھی چیمپئین رہی ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :