نئی سکوائش رینکنگ ، کوئی پاکستانی ٹاپ 50 کھلاڑیوں میں نہیں

مصر کے محمد السورباغی نے فرانس کے گروگیری گولٹیئر سے پہلی پوزیشن چھین لی

جمعہ 12 فروری 2016 19:27

نئی سکوائش رینکنگ ، کوئی پاکستانی ٹاپ 50 کھلاڑیوں میں نہیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کی جاری ہونے والی نئی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ 50 پلیئرز میں شامل نہیں ہے ، پاکستان کے فرحان زمان درجہ بندی میں 59 ویں پوزیشن پر ہیں۔

(جاری ہے)

مصر کے محمد السورباغی نے فرانس کے گروگیری گولٹیئر سے پہلی پوزیشن چھین لی جب کہ انگلینڈ کے نک میتھیوز تیسرے نمبر پر برا جمان ہیں۔ 1990ء کی دہائی میں ٹاپ 10 سکواش کھلاڑیوں میں پاکستان کا غلبہ ہوتا تھا لیکن نئی فہرست میں یہ اعزاز مصر کے پاس ہے جس کے 5 کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ دوسرے قابل ذکر پاکستانی کھلاڑیوں میں دانش اطلس 71 جب کہ طیب اسلم 73ویں پوزیشن پر ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :