پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی: ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہونا حکومتی رٹ نہ ہونے کا اظہارہے،عوامی سروے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 فروری 2016 19:27

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی: ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہونا ..

ہارون آباد( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔12فروری۔2016ء) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہونا حکومتی رٹ نہ ہونے کا اظہار ہے گزشتہ چند ماہ سے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی کمی کا خاطر خواہ فائدہ حکومت نے عوام کو پہلے ہی نہیں دیا ہے اور دوسری جانب ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہوسکی ہے عوام کو پٹرول و ڈیزل کی قیمت کا فائدہ پہنچانے کے لیے حکومتی بے حسی افسوسناک ہے اولین تو حکومت نے عالمی مارکیٹ کے تناسب سے پٹرول وڈیزل کی قیمت کم نہ کی ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ اگر قیمت میں اس نسبت سے اگر کچھ کمی کی بھی ہے تو اس نسبت سے ٹرانسپورٹ کرائے بھی کم ہونے چاہییں تھے ٹرانسپورٹ نظام پر حکومتی رٹ نہایت کمزور ہے اور عوامی ٹرانسپورٹ میں کرائے بہت زیادہ ہیں جن سے غریب لوگوں کو خوار ہونا پڑتا ہے شہریوں محمد رفیق ،غلام نبی ،محمد یونس ،عبد الحمید ،سنی ،محمد افضل ،غلام رضا اور عرفان شکیل نے ایک سروے میں کہا ہے کہ پٹرول وڈیزل کی نسبت سے ٹرانسپورٹ کرائے کا تعین کر کے ا ن پر عملد رآمد کرایا جائے اور ٹرانسپورٹ کے اڈوں پر کرایہ نامہ واضع اندراج ہو اور اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرے تو حکومت کا ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اس حوالہ سے قانون کے مطابق کاروائی کرے تاکہ عوام کو کم ازکم ٹرانسپورٹ میں تو ریلیف مل سکے عوام اس حوالہ سے ارباب اختیار سے ایکشن کی اپیل کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :