ایف آئی اے نے گذشتہ سال کے دوران انسانی سمگلنگ سمیت مختلف مقدمات میں 1245 اشتہاری ملزمان گرفتار کئے

جمعہ 12 فروری 2016 19:51

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے سال 2015ء کے دوران انسانی سمگلنگ سمیت مختلف مقدمات میں 1245 اشتہاری ملزمان گرفتار کئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے انسانی اسمگلروں سمیت مختلف مقدمات میں اشتہاریوں اور مفروروں کے خلاف کارروائی کو تیز کیا ہے۔ سال 2014ء میں گرفتار کئے گئے افراد کی تعداد 911 تھی جو 2015 میں بڑھ کر 1245 ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے انسانی اسمگلروں سمیت مختلف مقدمات میں ملوث اور مطلوب افراد کا ڈیٹا بینک تیار کیا ہے اور ایف آئی اے کے ملک بھر میں دفاتر کو مطلوب افراد کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے تاکہ ان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :