اسلام آباد ہائی کورٹ نے گاڑی حادثہ میں سیکورٹی گارڈ کی موت سے متعلق ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر جاں بحق سیکورٹی گارڈ کی بیوہ اور بیٹے کو طلب کرلیا ، سماعت 4 مارچ تک ملتوی

جمعہ 12 فروری 2016 19:53

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گاڑی حادثہ سے سیکورٹی گارڈ کی موت سے متعلق ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر جاں بحق سیکورٹی گارڈ کی بیوہ اور اس کے بیٹے کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی جانب سے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی تو ایس ایچ او تھانہ کوہسار نے عدالت میں پیش ہو کر رپورٹ جمع کرائی جس پر عدالت نے جاں بحق ہونے والے سیکورٹی گارڈ کی اہلیہ اور اس کے بیٹے کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ مقامی عدالت نے گاڑی حادثہ میں سیکورٹی گارڈ کے جاں بحق ہونے کے الزام میں رکن قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس کو روحیل اصغر نے اپنے وکیل فیصل محبوب کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا

متعلقہ عنوان :