وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں جون سے اگست 2015ء کے دوران تپ دق، ہیپاٹائٹس، امراض قلب، گردہ اور تھیلیسیمیا کے 53 ہزار 284 مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں، وزارت ہیلتھ سروسز

جمعہ 12 فروری 2016 19:55

اسلام آباد۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں جون سے اگست 2015ء کے دوران تپ دق، ہیپاٹائٹس، امراض قلب، گردہ اور تھیلیسیمیا کے 53 ہزار 284 مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں 20 ہزار 177، فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہسپتال (پولی کلینک) میں 18 ہزار 579 اور سی ڈی اے ہسپتالوں میں 14 ہزار 528 مریضوں کا علاج کیا گیا۔

وزارت ہیلتھ سروسز کے حکام نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

(جاری ہے)

12 فروری۔2016ء کو بتایا کہ حکومت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف بیماریوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ پولی کلینک ہسپتال میں مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات اور ادویات فراہم کی گئیں۔ حکام نے کہا کہ بیماریوں کی روک تھام کیلئے علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز ہیلتھ ایجوکیشن کے ذریعے بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ سی ڈی اے ہسپتال نے مریضوں کیلئے صحت سے متعلق آگاہی اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے سیمینارز کا بھی اہتمام کیا ہے جس کے ذریعے لوگوں کو صحت عامہ کی آگاہی اور تعلیم دی جاتی ہے۔