انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر 5ویں پوزیشن حاصل کرلی

جمعہ 12 فروری 2016 20:36

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر 5ویں ..

ڈھاکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) انڈر 19 ورلڈ کپ میں پانچویں پوزیشن کیلئے ہونے والے میچ میں قومی ٹیم نے انگلش ٹیم کو ہرا دیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں قومی بلے بازوں نے پر اعتماد بیٹنگ کی۔ اوپنر ذیشان ملک نے شاندار 93 رنز داغے۔

(جاری ہے)

مِڈل آرڈر بیٹسمین سیف بدر نے بھی 75 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ پاکستانی ٹیم نے 265 رنز کا ہدف 43 اعشارئیہ ایک اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس سے قبل انگلینڈ نیٹام مورس اور ٹیلر کی شاندار بیٹنگ کی مدد سے 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے جو ٹیم کی فتح کیلئے ناکافی ثابت ہوئے۔