سی ڈی اے نے اسلام آباد کلب کیلئے 245ایکڑ زمین کلب کو لیز پر دی تھی،کلب میں گالف کورس کے علاوہ دیگر کھیلوں کی سہولیات اورصحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سہولیات موجود ہیں،14000درخت بھی لگائے گئے ہیں، پارلیمنٹیرین اور سرکاری ملازمین کی ممبر شپ فیس تین لاکھ روپے ، غیر سرکاری افراد کیلئے فیس 15لاکھ روپے ہے،ادارے نے حکومت سے 1988کے بعدکوئی فنڈ نہیں لیا ، اب تک 8932ممبر شپ حاصل کی ہے ، ادارے نے جون2015تک ملکی خزانے میں چار کروڑ 52لاکھ سیلز ٹیکس کی مد میں،ساڑھے پانچ لاکھ پراپرٹی ٹیکس،اور دوکروڑ96لاکھ انکم ٹیکس کی مد میں جمع کرایا ہے
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کوسیکرٹری اسلام آباد کلب عارف محمود خان کی بریفنگ
جمعہ 12 فروری 2016 20:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کوآگا ہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کلب کا قیام 1967میں عمل میں آیا،صدر پاکستان اس کے پیٹرن انچیف ہیں، سی ڈی اے نے اسلام آباد کلب کو قائم کرنے کیلئے 245ایکڑ زمین کلب کو لیز پر دی تھی جس میں گالف کورس کے علاوہ دیگر کھیلوں کی سہولیات اورصحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سہولیات موجود ہیں،اسلام آباد کلب میں14000درخت بھی لگائے گئے ہیں،کھیلوں میں بلیئرڈ ،سکاش،ٹینس کوڑٹ،بیڈ منٹن،گھوڑ سواری،پولو گراؤنڈاور تیراکی کیلئے دو سوئمنگ پول کے علاوہ دو جم خانے بھی بنائے گئے ہیں، کلب میں34رہائشی کمرے ہیں دو کانفر س روم ایک لائبریری،342سیٹیوں پر مشتمل ایک آڈیٹوریم ہے، پارلیمنٹیرین اور سرکاری ملازمین کی ممبر شپ فیس تین لاکھ روپے جبکہ غیر سرکاری افراد کیلئے فیس 15لاکھ روپے ہے،ادارے نے حکومت سے 1988کے بعدکوئی فنڈ نہیں لیا ، اب تک 8932ممبر شپ حاصل کی ہے ادارے کے ملازمین کی تعداد 900ہے، جون2015تک ملکی خزانے میں چار کروڑ 52لاکھ سیلز ٹیکس کی مد میں،ساڑھے پانچ لاکھ پراپرٹی ٹیکس،اور دوکروڑ96لاکھ انکم ٹیکس کی مد میں جمع کرایا ہے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.