وزیر داخلہ کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں قائم تعلیمی اداروں اور میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی کی نگرانی کیلئے 5رکنی کمیٹی تشکیل

جمعہ 12 فروری 2016 20:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں قائم تعلیمی اداروں اور میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی کی نگرانی کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل (اے ڈی سی جی)عبدالستار ایسانی کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی تشکیل دیدی،کمیٹی میں چاروں زونز کے ایس پیز شامل ہیں،کمیٹی میڈیا ہاوسز اور تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے اپنی تجاویز اور شکایات اکٹھی کریگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے میڈیا ہاوسز کی سیکیورٹی کی نگرانی کے لیے ایڈوائزری کمیٹی قائم کر دی۔ایڈوائزری کمیٹی کی سربراہی ایڈی سی جی اسلام آباد عبدالستار ایسانی کرینگے جبکہ کمیٹی میں چاروں زونز کے ایس پیز کوبھی شامل کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے قائم کنٹرول روم میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے والدین کی شکایات درج کی جائیں گی، میڈیا ہاوسز کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی کمیٹی تجاویز اور شکایات اکٹھی کریگی۔(رڈ)