پاکستان جاپان کے ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہش مند ہے ، دونوں مابین تجارت ، سرمایہ کاری اور توانائی میں اشتراک کے مواقع موجو د ہیں

صدر ممنون حسین کی جاپان کے سبکدوش سفیر ہیروشی سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 12 فروری 2016 20:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔ وہ جمعہ کو جاپان کے سبکدوش ہونے والے سفیر ہیروشی انوماتا سے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارت ، سرمایہ کاری اور توانائی میں اشتراک کے مواقع موجو د ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاپان کی یاماہا کمپنی نے کراچی میں گزشتہ سا ل سرمایہ کاری کی ہے جو کہ دیگرچاپانی سرمایہ داروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرسکتی ہے۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور جاپان سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کر کے فائدہ اْٹھاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے مزید کہا کہ چاپانی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے اپنے تجربات پاکستانی کمپنیز کے ساتھ بانٹیں تاکہ ہماری صنعت بھی ترقی کر سکے۔

اس موقع پر صدر مملکت نے جاپانی سفیر کی پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔جاپان کے سفیر برائے پاکستان ہیروشی اینو ماٹا نے ان کے پاکستان میں قیام کے دوران مکمل تعاون پر شکریہ ادا کیا اور توقع کی کہ مستقبل میں دو طرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔

متعلقہ عنوان :