وزیر داخلہ سے جاپانی سفیر کی الوادعی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
پاکستان جاپان کیساتھ دوستانہ تعلقات، باہمی تعاون کو اہمیت دیتا اور مزید مضبوطی کا خواہاں ہے، چودھری نثار پاکستان جرائم کی روک تھام، موثر تفتیش، کوئیک ریسپانس سسٹم ،ٹریفک کے بہتر انتظام کے سلسلے میں جاپان کے مزید تعاون کا خیر مقدم کریگا ، وزیر داخلہ کی گفتگو
جمعہ 12 فروری 2016 21:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) جاپانی سفیر ہیروشی انوماتانے جمعہ کو وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان سے پنجاب ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی جس میں پاک جاپان تعلقات اوردو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر نے پاک جاپان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے ،دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں جاپانی سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان کیساتھ اپنے دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اوراس میں مزید مضبوطی اور فروغ کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاپان ایک ایسا ملک ہے جس نے ہمیشہ پاکستانی قوم کے اقدار، جذبات اور مفادات کو مقدم رکھا ہے اور اس دوستی کی پاکستانی قوم سے کبھی کوئی قیمت نہیں مانگی۔(جاری ہے)
امن و امان کی بہتری اور پولیس کی استعدادِکار بڑھانے کے سلسلے میں حکومت جاپان کی طرف سے اب تک مہیاکئے گئے تعا ون کو سراہاتے ہوئے وزیرِداخلہ کہا کہ پاکستان جرائم کی روک تھام، موثر تفتیش، کوئیک ریسپانس سسٹم اور ٹریفک کے بہتر انتظام کے سلسلے میں جاپان کی طرف سے ادارہ جاتی طور پر مزید تعاون کا خیر مقدم کریگا ۔
جاپانی سفیر نے اپنی مدتِ تعیناتی کے دوران مکمل تعاون فراہم کرنے پر حکومت پاکستان اور وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کے خلوص ، دوستی اورمہمان نوازی کی انمٹ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے جاپانی سفیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے پچھلے ڈھائی سالوں میں پاکستان میں امن امان کی صورتحال میں واضح اور مثبت بہتری آئی ہے جس کی واضح مثال کراچی میں جاپانی سرمایہ کاروں کی آمدو رفت اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہے۔ وزیرِداخلہ نے الوداع ہونے والے جاپانی سفیر کی آئندہ زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.