حکومت نے ترقیاتی اخراجات کیلئے غیر ترقیاتی اخراجات میں بڑی کمی کی ہے، قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدہ توانائی کے شعبہ میں خود انحصاری کیلئے اہم کامیابی ہے،2018ء تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے توانائی کے شعبے کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی کی قیمت میں کمی ہو،جب موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی تو ملک کو سیکورٹی اور توانائی کے بحران کا سامنا تھا، معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھی، حکومت نے ملک میں میکرو اقتصادی صورتحال کی بہتری کیلئے ٹھوس فیصلے کئے
وزیراعظم محمد نوازشریف کی پاکستان کے معروف تاجروں کے گروپ سے ملاقات کے دوران گفتگو
جمعہ 12 فروری 2016 22:46
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ترقیاتی اخراجات کیلئے غیر ترقیاتی اخراجات میں بڑی کمی کی ہے، 2018ء تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے توانائی کے شعبے کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی کی قیمت میں کمی ہو۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان کے معروف تاجروں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران کہی۔
شرکاء نے گزشتہ اڑھائی سالوں کے دوران دانشمندانہ معاشی پالیسیوں، موثر اور شفاف انتظام، دستیاب وسائل کو استعمال میں لانے، پراجیکٹ فنانس کے ذریعے کثیر اثرات، چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے ذریعے 46 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری اور ملک کی سیکورٹی کی مجموعی صورتحال میں بہتری کے ذریعے نمایاں پیش رفت کے بعد میکرو اقتصادی استحکام اور معاشی ترقی کی تعریف کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.