وقت ہے پاکستان سدھر جائے ورنہ بگڑنے والوں کو سدھارنا ہمیں اچھی طرح آتا ہے ،بھارتی وزیرداخلہ کی دھمکی،پڑوسی ملک کے ساتھ ہمیشہ بہتر تعلقات کے حامی رہے ہیں مگر سرحد پار سے ملک میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی کارروائی مسلسل جاری ہے،ہم ایک بار پھر انہیں سدھرنے کا موقع دینا چاہتے ہیں، ورنہ بگڑنے والوں کو بہتر بنانا ہمارے فوجیوں کو بخوبی آتا ہے، ڈیوڈ ہیڈلی کے انکشافات کے بعد پاکستان کو ممبئی حملوں کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کر نا ہوگی، راجنا تھ سنگھ کا ایس ایس بی کی پکڈہیوا چوکی کا افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 12 فروری 2016 23:56

وقت ہے پاکستان سدھر جائے ورنہ بگڑنے والوں کو سدھارنا ہمیں اچھی طرح ..

سدھارتھ نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12فروری۔2016ء) بھارتی وزیر داخلہ راجنا تھ سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ پاکستان کے پاس وقت ہے کہ وہ سدھر جائے ورنہ بگڑنے والوں کو سدھارنا ہمارے جانباز فوجیوں کو اچھی طرح آتا ہے ،پڑوسی ملک کے ساتھ ہم ہمیشہ بہتر تعلقات کے حامی رہے ہیں مگر سرحد پار سے ملک میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی کارروائی مسلسل جاری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال سے ملحق ضلع سدھارتھ میں مسلح سرحدی فو جی دستہ (ایس ایس بی) کی پکڈہیوا چوکی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پڑوسی ملک کے ساتھ ہم ہمیشہ بہتر تعلقات کے حامی رہے ہیں مگر سرحد پار سے ملک میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی کارروائی مسلسل جاری ہے۔ہم ایک بار پھر انہیں سدھرنے کا موقع دینا چاہتے ہیں، ورنہ بگڑنے والوں کو بہتر بنانا ہمارے فوجیوں کو بخوبی آتا ہے۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ ڈیوڈ ہیڈلی کی طرف سے ممبئی حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے انکشافات کے بعد پاکستان مکمل طور پر بے نقاب ہوگیا ہے اسے فوری طور پر ممبئی حملوں کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنا ہوگی۔