اگر کسی نے شام میں زمینی فوج بھیجی تو عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے،روسی وزیراعظم کا انتباہ

جمعہ 12 فروری 2016 23:57

اگر کسی نے شام میں زمینی فوج بھیجی تو عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے،روسی وزیراعظم ..

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12فروری۔2016ء) روسی وزیر اعظم دمتری مدیدیف نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے شام میں زمینی فوج بھیجی تو عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے، شام میں جنگ ہو گی یا امن، فیصلہ امریکہ اور اتحادیوں کے ہاتھ میں ہے۔

(جاری ہے)

ایک جرمن اخبار کو انٹر ویو دیتے ہوئے روسی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے عرب اتحادی اگر شام میں جنگ بندی سے متعلق سنجیدہ ہیں تو انہیں فوج کشی سے باز رہنا ہو گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب کچھ دن پہلے سعودی عرب نے شام میں فوج کشی کے لئے امریکہ کو اپنی خدمات پیش کرنے کی پیش کش کی تھی۔ دوسری جانب جرمنی میں عالمی طاقتوں کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں امریکہ اور روس سمیت تمام طاقتیں شام میں جنگ بندی پر متفق ہو گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :