بھارت: قومی پرندے مور کو نقصان دہ قرار دینے کی تجویز

ہفتہ 13 فروری 2016 11:46

بھارت: قومی پرندے مور کو نقصان دہ قرار دینے کی تجویز

نئی دہلی ۔ 13 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء) بھارت کی مغربی ریاست گووا نے ملک کے قومی پرندوں مور کو نقصان دہ مخلوق کے زمرے میں رکھنے کی تجویز دی ہے۔مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق گووا کے وزیر زراعت رمیش تواڈکر نے کہا ہے کہ مور فصلوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور انہیں کم کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے تحت بندر، جنگلی سور اور گووا کے ریاستی جانور جنگلی بائسن بھی کم کیے جائیں گے۔

گووا میں جنگلوں میں کمی کے باعث جنگلی جانوروں کے ٹھکانوں میں کمی آئی ہے جس کے بعد وہ آبادیوں میں آ رہے ہیں۔تواڈکر نے کہا کہ موروں اور دوسرے جانوروں کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا اندازہ کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی۔تواڈکر نے بھارتی خبر رساں ایجنسی کو بتایا، ’کچھ کسانوں نے کہا ہے کہ مور پہاڑی علاقوں میں موجود کھیتوں میں کھڑی فصلیں بھی خراب کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :